زرعی وکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں6فیصداضافہ

زرعی وکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں6فیصداضافہ

پہلے 10ماہ میں درآمدات پر8.587ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا

مکو آ نہ (این این آئی)زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں زرعی اورکیمائی مصنوعات کی درآمدات پر8.587ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات کاحجم 8.106ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں زرعی اورکیمائی مصنوعات کی درآمدات پر817ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومارچ کے 703ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 860ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے ۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک کامجموعی درآمدی بل 57.40ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 53.48ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7.3فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں