پاک، آسٹریلیا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک، آسٹریلیا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ، کھیلوں کے سامان کی تعریف

سیالکوٹ(اے پی پی)پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے سیالکوٹ کی صنعتی کامیابیوں اور اس کی عالمی شہرت بالخصوص کھیلوں کے سامان کے شعبے میں تعریف کی ۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے زرعی اختراعات اور استعداد کار میں اضافے میں پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی فائدہ مند تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں