اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس 696.56 پوائنٹس گرگیا
فروخت کے دباؤسے تیزی کے اثرات زائل،100انڈیکس 170,478 پر بند 491 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ،248میں اضافہ، 205کی قیمتیں گرگئیں
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 172,102 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،بعدازاں کاروباری سیشن کے دوسرے ہاف میں فروخت کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ میں ابتدا میں ہونے والا اضافہ زائل ہو گیا اور انڈیکس گر کر170,254 پوائنٹس کی دن کی کم ترین سطح پر آ گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیسک 696.56 پوائنٹس یا 0.41 فیصد کی کمی سے 170,478 کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی ۔مجموعی طور پر 491 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 205 میں کمی اور 38 میں استحکام رہا۔