قرض پر انحصار کرنے والی حکمت عملیوں پر نظرثانی کا مطالبہ

قرض پر انحصار کرنے والی حکمت عملیوں پر نظرثانی کا مطالبہ

بجٹ میں سود کی ادائیگیوں پر 8کھرب روپے مختص کئے گئے ،خرم اعجاز

کراچی(بزنس ڈیسک)بزنس مین پینل پروگریسو (بی ایم پی پی)کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی چیمبرکے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے ملکی مالیاتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی پر آنے والا بوجھ معیشت کیلئے خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ ایک بیان میں خرم اعجاز نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ قرضوں پر انحصار کرنے والی حکمت عملیوں پر نظرثانی کی جائے اور ملکی معاشی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کیلئے حکومت نے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 8.054 کھرب روپے مختص کیے جن میں مقامی قرضوں پر 6.96 کھرب روپے جبکہ بیرونی قرضوں پر 1.07 کھرب روپے شامل ہیں۔ یہ صرف سود کی رقم ہے جبکہ اصل قرضوں کے حجم کا اندازہ لگایا جائے تو صورتحال مزید تشویشناک نظر آتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں