امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ان میں اچھی ہم آہنگی ہے ایران کیساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے واقعی ہماری بہت مددکی ،ٹرمپ کا انٹرویو
واشنگٹن (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا اور کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، پاکستان میں ایسے لوگوں سے واقفیت ہوئی جن کو پہلے زیادہ نہیں جانتا تھا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر بہت ہی عمدہ شخصیت ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی ہے ، فوجی سربراہ اپنے وزیراعظم کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، پاکستان نے واقعی معاہدے میں ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے کہا پاکستانی ایرانیوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان لوگوں سے واقف تھے اس لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔