چاندی413،سونا14900روپے سستا،ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 38ہزار 36،دس گرام 3لاکھ 74ہزار 205کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 149 ڈالر کی کمی سے 4156 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 14900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13410 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 413 روپے کی نمایاں کمی سے 6946 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.25 روپے پر بندہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.26 روپے پر بند ہوئی تھی۔