یارسا گمبا،ہمالیائی گولڈ کہلانے والی نایاب پھپھوندی

یارسا گمبا،ہمالیائی گولڈ کہلانے والی نایاب پھپھوندی

کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)نیپال کے بلند پہاڑی علاقوں بہت قیمتی قدرتی چیز یارسا گمبا پائی جاتی ہے جسے ہمالین گولڈ یعنی ہمالیہ کا سونا بھی کہا جاتا ہے ، کیونکہ یہ بہت مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے۔یونکہ وہاں لوگ اسے صحت کیلئے مفید مانتے ہیں۔

یہ عام طور پر ہمالیہ کے برفیلے پہاڑوں میں بہار کے موسم میں ظاہر ہوتی ۔ اگر اس مختصر وقت میں اسے نہ تلاش کیا جائے تو یہ خراب ہو جاتی ہے یا جنگلی جانور اسے کھا لیتے ہیں۔ یہ گھاس میں اتنی چھپی ہوتی ہے کہ اسے دیکھنے کیلئے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ کر رینگنا پڑتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مئی سے جولائی کے مہینوں میں نیپال کے دور دراز پہاڑی گاؤں بالکل خالی ہو جاتے ہیں۔ پورا پورا خاندان پہاڑوں کا رخ کرتا ہے ۔ ایک غریب انسان اس کام سے دو مہینوں میں اتنا کما لیتا ہے جتنا وہ سال بھر مزدوری کر کے بھی نہیں کما سکتا۔ چین اور دیگر ملکوں میں اس کی بہت مانگ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں