دن میں کتنے گھنٹے بیٹھنا صحت کیلئے نقصان دہ نہیں
لاہور(نیٹ نیوز)بہت زیادہ دیر تک بیٹھنے سے موٹاپے ، کینسر اور امراض قلب جیسے سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے ۔مگر بہت کم وقت تک بیٹھنا بھی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں اوسطاً 4 گھنٹے بیٹھنے والے افراد میں مختلف امراض کا خطرہ 2 گھنٹے سے کم یا 8 گھنٹے سے زائد وقت تک بیٹھنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے ۔محققین کے مطابق فوائد اور نقصانات کی شرح ہر فرد میں مختلف ہوتی ہے ۔جسمانی طور پر متحرک افراد کے لیے مناسب وقت تک بیٹھنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور ہڈیوں پر دباؤ کم ہوتا ہے یا جسمانی ریکوری کا وقت بہتر ہوتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ ہماری تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ بیٹھنے اور صحت کے درمیان تعلق اتنا سادہ نہیں۔