برطانیہ میں مگرمچھوں کے جنگلے سے 3 سالہ بچہ برآمد

برطانیہ میں مگرمچھوں کے جنگلے سے 3 سالہ بچہ برآمد

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے دیہی علاقے ہنٹنگڈن کے قریب واقع چڑیا گھر میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے پوری کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 مشہور چڑیا گھر ‘جانسنز آف اولڈ ہرسٹ’ میں ایک تین سالہ معصوم بچہ مگرمچھوں کے اینکلوزر میں جاگرا، جس کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی۔ پولیس نے اس ہولناک واقعے کو محض ایک حادثہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک 30 سالہ شخص کو اقدامِ قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے ، معصوم بچے کو، جو زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر ایڈن بروک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے لیکن ڈاکٹر اس کی حالت کو مستحکم کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ پولیس اس بات کی بھی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے کہ آیا بچے پر مگرمچھوں نے حملہ کیا یا اسے وہاں پھینکا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں