ایشین ڈبلز سکواش ،پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں داخل
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
حمزہ خان اور عاصم خان کی جوڑ ی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی، سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔ ملائشیا کی ریاست سراوک میں میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال کی جوڑی نے جنوبی کوریا کے لی منوو اور او سیوجن کو شکست دی۔حمزہ خان نور محمد عاصم ملائشیا کے سنجے جیو اور ڈنکن لی سے 2-1 سے ہار گئے ۔