بی آئی پی ایل ایکسچینج نے ملک میں کام کا آغاز کردیا

بی آئی پی ایل ایکسچینج نے ملک میں کام کا آغاز کردیا

منصوبہ صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائیگا،رضوان عطا

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی کی کُل ملکیتی ذیلی کمپنی، بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈنے کام آغاز کر دیا ہے ۔ یہ پیش رفت بینک کی اسٹریٹجک توسیعی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے جوپورے پاکستان میں اس کے صارفین کیلئے ربوٰ سے پاک مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بینک اسلامی کی ایک خودمختار ذیلی کمپنی ہے جس کی پہلی شاخ کا افتتاح جے ایس گروپ کے بانی،جہانگیر صدیقی نے کیا۔تقریب میں بینک اسلامی اور جے ایس گروپ کی قیادت نے شرکت کی جن میں جے ایس گروپ کے صدر، سلیمان لالانی، جے ایس سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسد ناصر، بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر،عمران ایچ شیخ،بی آئی پی ایل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخ جی اور دیگر سینئر انتظامی اراکین شامل تھے ۔بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ بی آئی پی ایل ایکسچینج کا آغاز ہماری مالیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ربوٰ سے پاک مالیاتی نظام سے ہماری وابستگی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم ہے ۔ یہ نیا منصوبہ ہمیں صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے قابل بنائے گا اور پاکستان کے اسلامی مالیاتی شعبے کی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گا۔بی آئی پی ایل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخ جی نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں صارفین کو شفاف اور شریعت سے ہم آہنگ زر مبادلہ کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے مشن کا آغاز ہے ۔ ہم اپنے شراکت داروں اور اسپانسرز کے اعتماد اور بھروسے کے لیے اُن کے شکر گزار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں