ڈراموں میں مخصوص لوگوں کو کامیابی کا فارمولا سمجھ لیا گیا : فضیلہ قاضی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے کو فنکاروں سے ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ گنے چنے لوگ ہیں ، انہیں ہی کام ملتا رہتا ہے اور ان چند مخصوص لوگوں کو ہی کامیابی کا فارمولا سمجھ لیا گیا ہے ۔ فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ ان ناانصافیوں سے ڈرامہ انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ سینیئراداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فارمولا نئے ،مختلف اورتخلیقی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے اور یکسانیت کا شکار ڈرامے ٹی وی کی مقبولیت گرا رہے ہیں۔