سندر:نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی

سندر:نوجوان کی زہریلی  گولیاں نگل کر خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے سندرمیں نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق سندر کا رہائشی حسرت علی کافی عرصے سے پریشان رہتا تھا، گزشتہ روز اپنے گھر میں چارپائی پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا،اہلخانہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد  لاش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں