لڑکی کو نشہ آور دوا پلاکر زیادتی ، مرکزی ملزم گرفتار

لڑکی کو نشہ آور دوا پلاکر  زیادتی ، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ میں 14سالہ لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم دانیال اور اسکی بہن متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے کوارٹر پرلے گئے، جہاں دانیال نے اسے نشہ آور دوا پلانے کے بعد زیادتی کی اور اس دوران ویڈیوز بھی بنائیں۔ بعد ازاں ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنیکی دھمکیاں دیکر لڑکی کو مسلسل بلیک میل کیا۔،واقعہ کی اطلاع ملنے پر غالب مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں