وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم
جاوید سے 2لاکھ80 ہزار ، زمان سے اڑھائی لاکھ روپے ، موبائل فون چھین لئے رائیونڈ سے جنید ، رنگ محل سے سلطان ،مناواں سے افنان کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ میں جاوید سے 2لاکھ80 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں ابرار سے 2لاکھ 65ہزار ، موبائل فون، گارڈن ٹائون میں زمان سے 2لاکھ 55ہزار ، موبائل فون، ملت پارک میں جمیل سے 2 لاکھ 35ہزار ، موبائل فون، باغبانپورہ میں تجمل سے 10 ہزار ، موبائل فون، ٹاؤن شپ میں واصف سے 15 ہزار روپے ، موبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن میں نواز سے 7 ہزار روپے اورموبائل فون،اسلام پورہ میں نیاز سے 2لاکھ 15ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔رائیونڈ سے جنید ، ریس کورس سے رئیس ، رنگ محل سے سلطان اور مناواں سے افنان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔