یہ ایک مخصوص سوچ ہے کہ شوبز کی کمائی حرام ہے :نعمان اعجاز
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں شوبز کی کمائی کو حرام قرار دینے پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے ناقد کو اپنے رویے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نعمان اعجاز انے ایک یوٹیوب ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ہم حلال اور حرام میں فرق نہیں جانتے ؟ اور اگر جانتے ہیں تو پھر حرام کاموں اور حرام روزی سے کیوں نہیں بچتے ؟ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا ان کی شوبز سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام؟اس پر نعمان اعجاز نے کہا کہ آپ کی سوچ ایک مخصوص قسم کی سوچ ہے۔