فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بہت ضروری:ہمایوں سعید
کراچی (آئی این پی)فلم و ٹی وی کے اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی بلکہ اس کے لئے سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے۔