پریتی زنٹا کو گوگل اور میٹا کیخلاف مقدمے کی اجازت

 پریتی زنٹا کو گوگل اور میٹا کیخلاف مقدمے کی اجازت

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت پریتی زنٹا کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک مواد کے خلاف بڑی قانونی پیش رفت حاصل ہوگئی ہے۔

ممبئی ہائیکورٹ نے انہیں گوگل، میٹا، ایکس سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ عدالت نے پریتی زنٹا کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی، جس کے بعد اداکارہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ شخصیات اور دیگر آن لائن مواد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر سکیں گی۔پریتی زنٹا کا مؤقف ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل مواد ان کے شخصیت کے حقوق، کاپی رائٹ اور اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں