ٹی وی کے پروڈیوسرز وائٹ کالر مافیا:شلپا شندے

ٹی وی کے پروڈیوسرز وائٹ کالر مافیا:شلپا شندے

ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ٹی وی انڈسٹری کے پروڈیوسرز کو ‘وائٹ کالر مافیا ’ کہہ دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز فنکاروں کو دباؤ میں رکھتے ہیں، ان کی ادائیگیاں روکتے ہیں اور جو لوگ فنکاروں کا ساتھ دیتے ہیں انہیں بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بھارتی اداکارہ نے شکوہ کیا کہ بھابھی جی گھر پر ہیں، تنازع کے دوران ساتھی فنکار ساتھ چھوڑ گئے اور میں تنہا رہ گئی۔تنازع اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب شلپا شندے نے پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ میں نے 10 سال قبل پروڈیوسر سنجے آر کوہلی کے خلاف جنسی ہراسانی کا جو مقدمہ درج کروایا تھا وہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں