پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں:عاقب
پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں:عاقب اب کھلاڑی پر فارم کرے گا تو ہی اس کی سلیکشن ہوگی، میڈیا سے گفتگو
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔ عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ 6 ماہ بعد قومی ٹیم کبھی نہیں ہارے گی۔عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی ہے ، کیونکہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت تھی کہ سلیکشن کو شفاف بنانا ہے ۔ اب کھلاڑی پر فارم کرے گا تو ہی اس کی سلیکشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کھلاڑیوں کا کرائیٹیریا الگ کر دیا گیا ہے اور اب قومی سطح پر بھی چار کیٹیگری اے بی اور سی بالترتیب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اب پلیئرز کو بھی پتہ ہوگا کہ کس شعبے میں زیادہ محنت کرنی ہے ۔