جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


 یہ سیریز14 سے 24 جولائی تک کراچی میں منعقد ہوگی اور تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ17 جولائی، تیسرا19 جولائی، چوتھا22 جولائی اور پانچواں و آخری میچ 24 جولائی کو منعقد ہوگا۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں