دنیا کا مشہور بلوط کا درخت 1 ہزار سال بعد مر گیا
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے قدیم ترین، بڑے اور مشہور درختوں میں شمار ہونے والا میجر اوک درخت مر گیا۔
برطانوی اخبار دی گارڈیئن کے مطابق برطانیہ کے علاقے ناٹنگھم شائر کے شیر ووڈ جنگل میں موجود یہ عظیم الشان بلوط کا درخت کم از کم 1 ہزار سال پرانا تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلسل گرم اور خشک موسمِ گرما کے باعث درخت شدید دباؤ کا شکار رہا اور اس سال اس پر ایک بھی نیا پتہ نہیں نکلا، جس کے بعد ماہرین نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ہر سال ہزاروں سیاح اس تاریخی درخت کو دیکھنے آتے تھے ، 11 میٹر چوڑے تنے اور 28 میٹر پھیلی شاخوں والے اس درخت نے صدیوں تک مقامی لوک داستانوں اور کہانیوں میں اہم مقام حاصل کیے رکھا۔روایات کے مطابق مشہور کردار رابن ہڈ اور اس کے ساتھی ظلم کرنے والے شیرف آف ناٹنگھم سے بچنے کیلئے اسی درخت میں پناہ لیا کرتے تھے۔