کرنٹ لگنے پر4 فوری اقدامات جو جان بچا سکتے ہیں

کرنٹ لگنے پر4 فوری اقدامات جو جان بچا سکتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو کرنٹ لگ جائے تو گھبرانے کے بجائے فوری اور درست اقدامات کرنا بہت ضروری ہے ، سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہیے کہ گھر یا اس جگہ کا مین سوئچ فوراً بند کر دیں۔

 اگر سوئچ دور ہو تو کسی بڑے سوکھے ڈنڈے کو تار پر مار کر اسے توڑ دیں یا الگ کر کے دور کر دیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جس انسان کو کرنٹ لگ رہا ہو، اسے فوراً اس جگہ سے دور کریں۔ ایسا کرنے سے کرنٹ جسم کو چھوڑ دیتا ہے ، تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر کرنٹ سے چھڑانے کے بعد متاثرہ شخص کی سانس رک رہی ہو تو اس کے سینے کو دونوں ہاتھوں سے دباؤ دیں اور ضرورت پڑے تو منہ سے سانس دیں ۔چوتھی بات یہ ہے کہ جس شخص کو کرنٹ لگا ہو، اسے پانی سے بالکل دور رکھیں اور جتنا جلدی ہو سکے علاج کے لیے ہسپتال لے کر جائیں۔، بعض اوقات اندرونی چوٹیں یا دل کی بے ترتیبی بعد میں بھی سامنے آ سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں