چین میں اہرام جیسے ڈیزائن والی منفرد اپارٹمنٹ عمارت

چین میں اہرام جیسے ڈیزائن والی منفرد اپارٹمنٹ عمارت

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک اہرام مصر کی ساخت کی اپارٹمنٹ عمارت بھی ہے ؟چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے کونشان میں واقع یہ عمارت واقعی دنگ کر دینے والی ہے۔

یہ چین کی مشہور ترین اپارٹمنٹ بلڈنگز میں سے ایک ہے جس کی تعمیر 2013 میں مکمل ہوئی اور اسے اہرام کونشان کہا جاتا ہے ۔اس کے بعد سے یہ چین کے چند مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔کسی حقیقی ہرم کے برعکس اس 18 منزلہ عمارت میں 2 عمودی باہری دیواریں موجود ہیں جبکہ باقی 2 ترچھی دیواریں ہیں۔اس کے اپارٹمنٹس 45 ڈگری زاویے سے نیچے جانب جا رہے ہیں اور متاثر کن نظارہ بناتے ہیں۔ویسے تو عمارت کے منفرد ڈیزائن کے باعث ہر اپارٹمنٹ کے ساتھ ایک بڑا ٹیرس بھی ہے مگر چند چیلنجز کا سامنا بھی ہوا۔اہرام جیسی منفرد ساخت کے باعث اپارٹمنٹس کے اندر ہوا کی نکاسی اور روشنی جیسے چیلنجز کا سامنا ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں