خلیجی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی کمپنی کو بڑے معاہدے حاصل

خلیجی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی کمپنی کو بڑے معاہدے حاصل

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی آئی ٹی وصنعتی آٹومیشن کمپنی نے سعودی عرب،یو اے ای اور قطر میں مختلف منصوبوں کیلئے۔۔

 1 کروڑ 16 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے طویل المدتی معاہدے حاصل کرلئے ۔کمپنی نے ان معاہدوں کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں ۔کمپنی کے مطابق یہ معاہدے خلیجی ممالک کے قومی ترقیاتی وژنز اور صنعتی جدیدکاری کے پروگراموں کے تحت کیے گئے جن کے ذریعے صنعتی آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور سسٹم انٹیگریشن کے شعبوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں