مرکنٹائل ایکسچینج میں 24.045ارب روپے کے سودے
77,846لاٹس کا کاروبار ہوا،سب سے زیادہ سرگرمی گولڈمیں ہوئی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 24.045 ارب روپے رہی جبکہ 77,846 لاٹس کا کاروبار ہوا ۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (16.005 ارب روپے )میں ہوئی جس کے بعد سی او ٹی ایس (2.960 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (1.555 ارب روپے )، سلور (943.540 ملین روپے )، پلاٹینم (800.795 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (558.415 ملین روپے )، کروڈ آئل (344.240 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (340.881 ملین روپے )، برینٹ (191.117 ملین روپے )، کاپر (175.500 ملین روپے )، ڈی جے ((ملین روپے )، ایلومینم (68.348 ملین روپے )اور نیچرل گیس (16.046 ملین روپے )شامل ہیں۔