سوئٹزر لینڈ مذاکرات: 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجراء کیلئے دستخط کو حتمی شکل دیدی: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لئے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدو رفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف کہتے ہیں اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے، لبنان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق ہوا ہے، مذاکرات کے ذریعے لبنان کا مسئلہ حتمی حل تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقاصد حاصل ہونے تک مذاکرات ترک نہیں کریں گے، صرف فوجی کامیابی کافی نہیں، فوائد سفارتکاری کے بغیر مکمل طور پر حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں