امریکا کیساتھ کسی معاہدے تک پہنچ بھی جائیں تب بھی دشمن پر اعتماد نہیں: محمد رضا عارف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران کو دشمن پر کوئی اعتماد نہیں، امریکا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ بھی جائیں، تب بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ دشمنانہ اقدامات بند ہو جائیں گے۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے ایران اپنی دفاعی تیاری برقرار رکھے گا، سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے دفاعی صلاحیت مضبوط بنانا ضروری ہے۔
محمد رضا عارف نے کہا کہ قومی دفاع کو مضبوط بنانا ایران کی مستقل پالیسی ہے، امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بھی محتاط رہنا ہوگا۔