بھارت کے کوچنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی، 15 طلبہ ہلاک، متعدد زخمی
لکھنؤ:(دنیا نیوز) بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک کوچنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد طلبہ عمارت میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد طلبہ جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں لگانے پر مجبور ہو گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا طلبہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 7 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں طلبہ کو عمارت سے چھلانگیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب واقعے نے بھارت میں کوچنگ سینٹرز اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی اقدامات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔