لاس اینجلس گراؤنڈ کے لاکر روم سے ایرانی فٹبال ٹیم کا لکھا خط سامنے آگیا

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) لاس اینجلس گراؤنڈ کے لاکر روم میں ایرانی فٹبال ٹیم کا لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ کے بعد ایرانی ٹیم نے لاکر روم میں اپنے پیغام میں لکھا قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح آج بھی زندہ اور مضبوط ہے، ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔

ایرانی ٹیم نے اپنے پیغام میں امن کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی قائم رہنی چاہئے، ایرانی ٹیم نے لاس اینجلس میں مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں