مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطری وزیراعظم
دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم شیح محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدہ پاکستانی شراکت داروں کی بھر پور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی حمایت سے مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنایا، مفاہمتی یادداشت کا مقصد جنگ کا خاتمہ، مزید مذاکرات کیلئے بنیاد فراہم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز، علاقائی سلامتی پر بات ہوگی۔