اسٹاک ایکسچینج :مندی، 1 لاکھ 78 ہزار کی سطح گرگئی

اسٹاک ایکسچینج :مندی، 1 لاکھ 78 ہزار کی سطح گرگئی

778پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 177692پربند،40ار ب خسارہ 62.47فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں ، کاروباری حجم 5.24فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی رہی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔مندی کے سبب 62.47 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 40ارب 48کروڑ روپے ڈوب گئے۔ امریکا ، ایران مذاکرات سے کشیدگی گھنٹے اور آبنائے ہرمز کھلنے کے ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 934 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی لیکن 80ارب روپے کی لیوریج ادائیگیوں اور پرانے سودوں کے تصفیوں سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس سے ایک موقع پر 798پوائنٹس کی مندی بھی رونما تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 778 پوائنٹس کی کمی سے 177692 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 53022پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 222پوائنٹس کی کمی سے 107527پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 207پوائنٹس کی کمی سے 254789 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.24فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 76 کروڑ 51لاکھ 42ہزار 982 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طو رپر493 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہواجن میں 146 کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ، 308 میں کمی اور 39 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں