سونا 10400 روپے تولہ سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

سونا 10400 روپے تولہ سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

تولہ سونا 4لاکھ 32ہزار 236،دس گرام 3لاکھ 68ہزار 985کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر کی بڑی کمی سے 4098 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10400 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9360 روپے کی بھاری کمی سے 3لاکھ 68ہزار 985روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4643 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 487 روپے کی نمایاں کمی سے 6664روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 278.21 روپے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں