مرکنٹائل ایکسچینج : 89,314 لاٹس کا کاروبار ، گولڈ سرفہرست

مرکنٹائل ایکسچینج : 89,314 لاٹس کا کاروبار ، گولڈ سرفہرست

سودوں کی مالیت 36ارب رہی،زرعی اجناس میں 184لاٹس کا کاروبار ہوا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 36.190 ارب روپے رہی جبکہ 89,314 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (18.000 ارب روپے )میں ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سی او ٹی ایس (5.692 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (5.453 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.382 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.317 ارب روپے )، پلاٹینم (1.099 ارب روپے )، سلور (1.004 ارب روپے )، ڈی جے (521.183 ملین روپے )، کاٹن (325.015 ملین روپے )، کروڈ آئل (299.975 ملین روپے )، برینٹ (281.246 ملین روپے )، سویابین (252.161 ملین روپے ) ، نیچرل گیس (242.935 ملین روپے )، کاپر (238.864 ملین روپے )، گندم (41.671 ملین روپے )، ایلومینم (27.494 ملین روپے ) اور کارن (11.561 ملین روپے ) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 184 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 630.408 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں