ایل ایس ای سپیک ٹو لمیٹڈ کی پبلک آفرنگ منظور
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسٹاک ایکسچینج میں ایل ایس ای سپیک ٹو لمیٹڈ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق مذکورہ کمپنی کی پبلک آفرنگ کے تحت مجموعی طور پر 2 کروڑ شیئرز سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے ان میں سے 1 کروڑ 80 لاکھ شیئرز ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور ہائی نیٹ ورتھ افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 20 لاکھ شیئرز عام (ریٹیل) سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔