9 اور 10 محرم الحرام کو اسٹاک ایکسچینج بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج نے یومِ عاشور کے موقع پر دو روزہ تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کے باعث مارکیٹ جمعرات 25 جون اور جمعہ 26 جون کو بند رہے گی۔ پی ایس ایکس کے مطابق ان دو روز کے دوران ایکویٹی، فیوچر، قرضہ جاتی سیکیورٹیز اور دیگر تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ بروکریج ہاؤسز اور سرمایہ کاروں کو اپنے لین دین اور سرمایہ کاری کے معاملات اسی شیڈول کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔