ڈی ایل ٹی ایل اسکیم ،چاول برآمد کنندگان کو مزید 90 روز کی توسیع
لاہور (آئی این پی )حکومت نے رائس ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن کا بڑا مطالبہ مان لیا ۔
سابق صدررائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان نے کہا کہ حکومت نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت ڈی ایل ٹی ایل سکیم کے ذریعے چاول برآمد کنندگان کو مزید 90 روز کی توسیع دے دی ،اسکیم کے تحت باسمتی پر ڈی ایل ٹی ایل 3 فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد جبکہ نان باسمتی پر 9 فیصد برقرار رکھا ہے ۔رفیق سلیمان نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔