تیز رفتار ک گاڑی کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار ک گاڑی کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثہ تھانہ سٹی کے علاقے بائی پاس، چک نمبر 390 گ ب کے قریب پیش آیا

سمندری (نمائندہ دنیا)سمندری بائی پاس پر تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جبکہ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ سٹی کے علاقے بائی پاس، چک نمبر 390 گ ب کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں