فیفا ورلڈکپ:ایمباپے نے متعدد تاریخی ریکارڈز توڑ دئیے
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)فرانس کے سٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈکپ میں کئی تاریخی ریکارڈز اپنے نام کرلیے ۔سویڈن کے خلاف ایمباپے نے دو گول سکور کیے جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین گول سکورر بن گئے ۔
ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی وہ صرف لیونل میسی کے 19 گولز سے ایک گول پیچھے ہیں۔اس کے علاوہ گولز اور اسسٹس ملا کر ان کی مجموعی شراکت 22 تک پہنچ گئی جس سے انہوں نے برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس فہرست میں میسی 27 شراکت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ایمباپے نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے دسویں ورلڈ کپ گول کے ساتھ برازیل کے رونالڈو نازاریو کا تاریخی ریکارڈ بھی توڑ دیا اور ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں۔