چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
برکی ، گجرپورہ ، ٹائون شپ اور انارکلی کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ شادمان میں زبیر سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں شہزاد سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں طارق سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں راشد سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں عمران سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں نعیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،چوہنگ میں اخلاق سے 15 ہزار روپے ،باغبانپورہ میں وسیم سے 20 ہزار روپے لوٹ لئے گئے ۔ برکی سے عرفات، گجرپورہ سے مجید، ٹائون شپ سے ادریس اور انارکلی سے ریاست کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔