میکسیکو ٹیم کی تاریخی فتح کا جشن سوگ میں تبدیل
میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں میکسیکو کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران دارالحکومت میکسیکو سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہجوم میں دم گھٹنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
میکسیکو کی میئر کلارا بروگاڈا نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوشی کے مواقع پر ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے جشن منائیں۔