اوورسیز چیمبر کے رکن اداروں کی سماجی شعبے میں خطیرسرمایہ کاری

اوورسیز چیمبر کے رکن اداروں کی سماجی شعبے میں خطیرسرمایہ کاری

صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر اخراجات، 4 کروڑ افراد مستفید

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبرکے رکن اداروں نے سال 2025 کے دوران سماجی شعبے میں  15 ارب 33 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جس سے 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست مستفید ہوئے ۔او آئی سی سی آئی کی سماجی سرمایہ کاری رپورٹ کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں سے 4 ارب 50 کروڑ روپے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، بحالی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور متاثرین کی مدد پر خرچ کیے گئے ۔سماجی سرمایہ کاری کا 60 فیصد سے زائد حصہ صحت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا جبکہ صحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 6 ارب 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کو صحت کی سہولیات، طبی امداد اور فلاحی پروگراموں سے فائدہ پہنچا ۔دوسری جانب تعلیم کے شعبے میں او آئی سی سی آئی کے رکن اداروں نے ایک ارب خرچ کیے جس سے 9 لاکھ افراد مستفید ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں