موبی لنک بینک اورکارانداز میں معاہدہ
اسلام آباد (بزنس ڈیسک)موبی لنک بینک اور کاراندازپاکستان نے دو سالہ شراکت داری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔
صدر و سی ای او موبی لنک بینک حارث محمود چوہدری اور سی ای او کارانداز پاکستان وقاص الحسن نے دو سالہ شراکت داری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔معاہدے کے تحت 50 ہزار خواتین کسانوں کو ان کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات، بچت مصنوعات اور مالی و ڈیجیٹل آگہی کے پروگراموں کے ذریعے باضابطہ طور پر مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے گا۔