فیفاورلڈکپ: میکسیکو کی 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی

فیفاورلڈکپ: میکسیکو کی 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی

دلچسپ مقابلے کے بعد ایکواڈور کو2-0سے شکست دی،نیویارک میں فرانس نے سویڈن کو3-0سے ہرایا،ایمباپے کے دو گول کپتان ہیری کین کی شاندار کردگی کی بدولت انگلینڈ نے کانگو کو 2-1شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اٹلانٹا،میکسیکوسٹی،نیویارک(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین کی شاندار کردگی کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے کانگو کو 2-1 شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اٹلانٹا فٹ بال سٹیڈیم میں کانگو کو میچ کے 74ویں منٹ تک ایک گول کی برتری حاصل تھی لیکن ہیری کین نے صرف 11 منٹ میں دو گول کرکے کانگو کی پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے کر 40سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فرانس نے ایمباپے کے شاندار گولز کی بدولت سویڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میکسیکو اور ایکواڈو کے مابین کھیلے گئے میچ میں میکسیکو کی جانب سے کوئی نوننس نے پہلا اور ہیمی نینس نے دوسرا گول کیا جب کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے ہرایا۔ اس سے قبل نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سویڈن کو 0-3 سے ہرایا۔ فرانس کی جانب سے 2گول ایمباپے نے سکور کیے جبکہ ایک گول بارکولا نے کیا۔ فرانس کے کھلاڑیوں کو اپنی کوششوں کا صلہ پہلے ہاف میں ہی مل گیا جب سٹار کھلاڑی ایمباپے نے 45ویں منٹ میں گیند سویڈن کے جال میں پہنچائی۔دوسرے ہاف میں بارکولا نے 53ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دگنی کردی۔ایمباپے نے 74ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے تیسرا گول سکور کردیا اور یوں 0-3 کی جیت کے ساتھ فرانس نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں