ایکواڈور کے منیجر سباسٹین بیکاسیسی کا استعفیٰ کا اعلان
میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک)ایکواڈور فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سباسٹین بیکاسیسی نے میکسیکو کے خلاف ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں 0-2 سے شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
45 سالہ ارجنٹائنی کوچ نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے اور چونکہ وہ اپنے وعدے کے مطابق نتائج حاصل نہیں کر سکے ، اس لئے بہترین یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔