چاندی319،سونا12200روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

چاندی319،سونا12200روپے مہنگا،ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4لاکھ 40ہزار 936،دس گرام 3لاکھ 78ہزار 31روپے کا ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کوچاندی اور سونے قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 122 ڈالر کے اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 12200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 10459 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 319 روپے کے اضافے سے 6764 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.12 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر 278.15روپے پر بند ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں