وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
تہران:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ امام خمینی مصلیٰ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔
تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے بھی ایرانی حکام سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایران کے لیے خیر و سلامتی کی دعا بھی کی۔