اسٹاک ایکسچینج ،تیزی برقرار،256ارب روپے منافع

 اسٹاک ایکسچینج ،تیزی برقرار،256ارب روپے منافع

2,837 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 178,123.56 پر بند 496کمپنیوں کے حصص کا لین دین ،342میں اضافہ،129کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کی بدولت بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.6 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے پائے ، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 256 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 39 ارب روپے ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 178,431.73 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا غلبہ برقرار رہا، اس دوران وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آئی تاہم اختتامی اوقات میں انڈیکس اپنی سیشن کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتا رہا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں فروخت کا کوئی بڑا دباؤ نہیں تھا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,837.78 پوائنٹس یا 1.62 فیصد اضافے سے 178,123.56 پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے بہتر اعتماد جغرافیائی سیاسی تناؤ کے حوالے سے خدشات میں کمی اور بلیو چِپ کمپنیوں کے شیئرز میں نئی دلچسپی نے انڈیکس کو رواں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے نقصانات کا ایک بڑا حصہ بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 342 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 129 میں کمی اور25میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...