ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا ڈیٹا والٹ کیساتھ اے آئی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ

ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا ڈیٹا والٹ کیساتھ اے آئی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن نے ڈیٹا والٹ پاکستان کے ساتھ حکومتِ پاکستان کے لیے خود مختار اے آئی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔

 اس معاہدے کی مدت تین سال ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لئے محفوظ، خود مختار اور ملک کے اندر ڈیٹا محفوظ رکھنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس معاہدے کے تحت، ڈیٹا والٹ پاکستان اینٹرپرائز گریڈ کا جدید جی پی یو انفرااسٹرکچر تعمیر کرے گا۔ اس اقدام کی بدولت این ٹی سی اپنے انتہائی محفوظ اور سرکاری نگرانی میں کام کرنے والے ڈیٹا سینٹرز سے مختلف طرح کی جی پی یو خدمات اور اینٹرپرائز اے آئی کی سہولیات فراہم کرسکے گا جس سے سرکاری اداروں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اورحکومت کا حساس ڈیٹا پاکستان کے اندر اور ملکی دائرہ اختیار میں ہی محفوظ رہے ۔ این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر)علی فرحان، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مقامی سطح پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹنگ پاور جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ اعلیٰ کارکردگی والے ڈیٹا سینٹر کو حاصل کر کے اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کے مقامی ہوسٹنگ دستیاب ہوگی۔ ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی کا اس موقع پر کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت قومی طاقت، معاشی ترقی اور عوامی خدمات کے اگلے دور کا تعین کرے گی۔ ۔ ڈیٹا والٹ پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید ذیشان علی کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری پاکستان مصنوعی ذہانت کی بنیاد فراہم کرے گی۔ پاکستان مصنوعی ذہانت کا محض ایک صارف ہی نہ رہے بلکہ اس کا کی ڈویلپمنٹ بھی کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...