ایس ای سی پی کا سرمایہ کاروں کی تعداد25لاکھ تک بڑھانے کا ہدف

ایس ای سی پی کا سرمایہ کاروں کی تعداد25لاکھ تک بڑھانے کا ہدف

ڈیجیٹل اصلاحات سے سرمایہ کاری کا عمل آسان بنایا جا رہا ، چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد

کراچی(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے منعقدہ ایس ای سی پی ٹاک سیریز میں معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جہاں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سرمایہ مارکیٹ کی ترقی، ڈیجیٹل اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ادارے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ادارے کا ہدف ملک میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھا کر 25 لاکھ تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، محفوظ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر معروف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ نوجوانوں میں اسٹاک مارکیٹ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کیپٹل مارکیٹ نوجوانوں کے لیے ہزاروں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...